پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ خاتون رکن اسمبلی کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ہم نیوز کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ چترال سے منتخب خاتون رکن اسمبلی ثریا بی بی نے ڈپٹی اسپیکر شپ میں دلچسپی ظاہر کی ہے، ڈپٹی اسپیکر شپ کا عہدہ ثریا بی بی کو دینے کا حتمی فیصلہ آج یا کل کیا جائیگا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پی کے 71 سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی شیر علی آفریدی بھی ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے امیدوار ہیں ، بابر سلیم اور قاسم علی شاہ کے انکار کے بعد ثریا بی بی اور شیرعلی آفریدی نے ڈپٹی سپیکرشپ میں دلچسپی ظاہر کی۔