کوئٹہ (اُمت نیوز) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینیجر اعظم خان کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کی رپورٹ موصول ہوگئی ہیں، تمام رپورٹس کلیئر آئی ہیں۔
اعظم خان نے کہا کہ سرفراز احمد کی رپورٹ میں خطرے کی کوئی بات نہیں ان کی طبیعت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔ انہیں سفر کی اجازت بھی مل گئی ہے۔
مینیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد ملتان سے ٹیم کے ہمراہ کراچی جا رہے ہیں۔ اگلے میچ میں ان کی دستیابی کے حوالے سے اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل کے گیارہویں میچ کے دوران آخری اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کے سر پر گیند لگی تھی۔