اسلام آباد(اُمت نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کی طرف سے قادیانیوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کر دی گئی۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق درخواست دائر کرنے سپریم کورٹ پہنچے تھے۔ امیر جماعت اسلامی چیف جسٹس کے فیصلے کے خلاف ریویو پٹیشن میں پیش ہوں گے۔
واضح رہے کہ جمعہ 23 فروری کو سراج الحق نے وکلاء سے ملاقات کرکے معاملے پر نظرثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں قادیانی مسئلہ پر دیے گئے فیصلہ پر نظرثانی کریں، ہم امید ہے کہ چیف جسٹس اس سے قبل ہی فیصلہ کو واپس لیں گے۔