اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نو منتخب ممبر قومی اسمبلی ( ایم این اے ) راجہ خرم شہزاد اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما علی نواز اعوان سمیت دیگر کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمات میں بری کردیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ خان کنڈی نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمات کی سماعت کی جس کے دوران ایم این اے راجہ خرم نواز، علی نواز اعوان اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے ملزمان کی حاضری لگا کر بریت کا فیصلہ سناتے ہوئے راجہ خرم شہزاد نواز اورعلی نواز اعوان سمیت دیگر کو بری کردیا
مقدمات میں نامزد فیصل عارف ، ناصر بادشاہ ، ملک اخلاق اور دیگر ملزمان بھی بری ہوگئے۔
عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پروڈکشن درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب کرلیا۔
عدالت نے غیر حاضر ملزمان سے متعلق کارروائی کے لیے سماعت ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر کے خلاف تھانہ سہالہ اور تھانہ لوہی بھیر میں مقدمات درج ہیں۔