2018ءمیں فیض حمید نے پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا، فائل فوٹو
2018ءمیں فیض حمید نے پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا، فائل فوٹو

اے این پی کا 28 فروری کو پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان

پشاور: اے این پی نے 28 فروری کو پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے احتجاجی تحریک کے سلسلے میں 28 فروری کو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ احتجاجی مظاہرہ بدھ کو سہ پہر2 بجے ہوگا۔

اے این پی رہنما ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی احتجاجی تحریک سیاست میں فوج کے کردارکے خاتمے کے لیے ہے۔ اے این پی آئین اور جمہوریت کی بالادستی اورعوامی حکمرانی کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام جمہوریت پسند، آئین و پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھنے والے عوام سے احتجاج کا حصہ بننے کی اپیل ہے۔