افریقی ملک برکینا فاسو میں کیتھولک چرچ پر اتوار کے روز ایک حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یہ حملہ برکینا فاسو کے صوبے اوڈلان کے گاؤں ایساکانے میں عبادت کے دوران کیاگیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چرچ کے ایک اہلکار نے نشاندہی کی ہے کہ مسلح افراد مشتبہ عسکریت پسند تھے۔
اس حوالے سے مقامی ڈائیسیز کے سربراہ ایبٹ جین پیئر ساواڈوگو کے نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ 12 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ دیگر 3 افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔