نگراں حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری صدر کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو طلب کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 2 کےتحت بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزارت پارلیمانی امورنے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سمری بھیجی تھی جسے صدر مملکت نے مسترد کرکے واپس بھیج دیا ہے،اسی وجہ سے اب دوسری سمری بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کے دستخط سے وزارت پارلیمانی امور نے سمری تیار کرلی ہے جو صدر کے بجائے براہ راست اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو بھیجی جائے گی۔
نومنتخب قومی اسمبلی کا اجلاس 29فروری کو صبح 10 بجے اسمبلی ہال میں منعقد ہوگا۔ذرائع کے مطابق حکومتی سمری پر اسپیکر اجلاس بلانے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔