اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑنے کہا ہے کہ اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں صرف ان جماعتوں کے لیے ہوتی ہیں جنہوں نے الیکشن جیتا ہو، سنی اتحاد کونسل کو عوام نے الیکشن میں مسترد کر دیا، اس نے کوئی نشست نہیں جیتی۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں سماعت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی نشستیں نہیں بنتی، یہ نشستیں ن لیگ کو دی جائیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے درخواستیں دائر کی تھیں، الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی درخواستیں یکجا کر دیں، شور مچایا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن فیصلہ نہیں کرتا، سنی اتحاد کونسل نے درخواستوں میں فریق نہیں بنایا، مخصوص نشستوں پر قانونی پوزیشن واضح ہے، سنی اتحاد کونسل کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی۔