اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وزیراعظم کیلیے سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوارعمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کردیے ہیں۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی کیلیے عامر ڈوگر کو نامزد کیا ہے، جبکہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے جنید خان نامزد ہوئے ہیں۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ لودھراں میں ہماری سیٹ پر دوبارہ گنتی کروا کر شب خون مارا گیا۔پی ٹی آئی کی 175 سے 180 سیٹوں پر کٹ مارا گیا ہے۔
انہوں نے دو مارچ کو مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر احتجاج کا اعلان بھی کیا۔