کوئٹہ : جمعیت علمائے اسلام نے بلوچستان میں وزارت اعلیٰ کے لیے اپنا امیدوار لانے فیصلہ کرلیا۔
جمعیت علمائے اسلام اور دیگر سیاسی جماعتوں کی کوئٹہ میں آج بیٹھک ہوگی، وزارت اعلیٰ کے لیے امیدوار جمعیت علمائے اسلام سے ہوگا۔
جے یو آئی نے اس حوالے سے نیشنل پارٹی، اے این پی اور بی این پی سے رابطہ کیا ہے۔
جے یو آئی کا کہنا ہے کہ ہم اسپیکراور ڈپٹی اسپیکرکے لیے بھی اپنے امیدوار میدان میں لائیں گے۔