نئی دہلی (اُمت نیوز) مودی سرکار کا جھوٹا پروپیگنڈہ بھارتی لوک سبھا کے ممبران کے ہاتھوں بے نقاب ہوگیا، نئے کانگریس لیڈر ادھیر رانجھن چودھری نے 27 فروری2019 سے متعلق تمام راز فاش کردیے۔
کانگریس لیڈر ادھیر رانجھن چودھری نے 27 فروری2019 سے متعلق بتایا کہ مودی سرکار نے ہمیں جوش دلایا کہ؛ ” ہم نے دشمن سے بدلہ لینے کے لیے بالاکوٹ پر حملہ کیا ہے لیکن اسکے بعد ہمیں کوئی معلومات نہیں دی جاتیں”، ہمیں بتایا گیا کہ "بھارتی فضائیہ نے پاکستان کے F-16 طیارے کو مار گرایا گیا ہے لیکن وہ کہیں نظر نہیں آیا”۔
ادھیر رانجھن کاکہنا تھا کہ چشم دید گواہوں نے ہمارے MIG-21 اور C-17 ہیلی کاپٹر کو تباہ ہوتے دیکھا، تمام انٹرنیشنل ایجنسیز نے اس بات کی تصدیق کی کہ ” بالاکوٹ میں کوئی جانی نقصان یا واقعہ رونما نہیں ہوا” انیلیسس آف اوپن سورس سیٹیلائٹ امیجری بائی ایٹلانٹک کونسل ڈیجیٹل فارنسک لیبارٹری، سین فرانسسکو لیبارٹری، آسٹریلین سٹریٹیجک پالیسی انسٹیٹیوٹ نے تصدیق کی کہ ” بھارت نے پاکستان میں کسی ٹارگٹ پر حملہ نہیں کیا”۔
2019 میں مودی سرکار نے انتخابا ت میں کامیابی کیلئے پلوامہ میں خود حملہ کروا کر اپنے 40 فوجیوں کو ہلاک کروایا ، حملے کے بعد اپنی روش برقرار رکھتے ہوئے الزام پاکستان پر لگادیا گیا جو کہ جلد ہی جھوٹا ثابت ہوگیا۔
مودی سرکار ماضی میں بھی انتخابات میں کامیابی کیلئے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کرتی رہی ہے، پلوامہ ڈرامے کے بعد مودی سرکار نے بالاکوٹ میں سٹرائیک کا ڈرامہ رچانے کی بھی کوشش کی لیکن اس میں بھی بری طرح ناکام رہا ۔
بین الاقوامی ایجنسیوں کے بعد بھارت کی اپنی ایجنسیوں اور لوک سبھا کے ممبران نے مودی سرکار کے تمام دعووں کو جھوٹا ثابت کردیا۔