بشریٰ بی بی کے حوالے سے شرمناک باتیں کی جارہی ہیں، فائل فوٹو
بشریٰ بی بی کے حوالے سے شرمناک باتیں کی جارہی ہیں، فائل فوٹو

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان عدالت طلب

کراچی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج دھمکی کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طلب کر لیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے سول جج مرید عباس خان نے خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت کی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے خاتون جج دھمکی کیس بانی پی ٹی آئی کے طلبی کے نوٹس جاری کردیئے، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 3 اپریل کو طلب کیا ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر وکلا نے بانی پی ٹی آئی کی عدالت پروڈکشن کی درخواست دی تھی۔