ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے بھی دیگر مغربی ممالک کی طرح حماس کو کُلّی طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکس نے حماس کے اثاثوں کو منجمد کرنے اور انھیں مادی مدد فراہم کرنے پر بھی پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔
نیوزی لینڈ کے وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ حماس نے ہمیشہ اپنی دہشت گردی کی کارروائیوں کی ذمے داری علی الاعلان قبول کی ہے، 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملہ بھی ان میں سے ایک ہے۔
وزیراعظم کرسٹوفر لکس نے فلسطینیوں کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت حمایت جای رکھیں گے لیکن حماس کے بارے میں اب رائے تبدیل ہوگئی۔ حماس پورے فلسطین کی نمائندگی نہیں کرتی۔