فائل فوٹو
فائل فوٹو

کل آپ نے جمہوریت کا قتل کیا،لطیف کھوسہ کا اسپیکر سے مکالمہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں  سنی اتحاد کونسل  کے رہنما  سردار لطیف کھوسہ نے اسپیکر راجہ پرویز اشرف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ کل آپ نے 302لوگوں سے حلف لیتے ہوئے جمہوریت کا قتل کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں  لطیف کھوسہ کا سپیکر راجہ پرویز اشرف سے مکالمہ  ہوا۔لطیف کھوسہ نے کہاکہ اسپیکر صاحب آپ مبارکباد کے مستحق ہیں،آپ نے کل 302ممبران سے حلف لیا، تعزیرات پاکستان میں 302قتل کی دفعہ ہے،کل آپ نے 302لوگوں سے حلف لیتے ہوئے جمہوریت کا قتل کیا۔