المناک واقعہ کی برسی قریب آچکی لیکن کچھ نہیں بدلا، فائل فوٹو
المناک واقعہ کی برسی قریب آچکی لیکن کچھ نہیں بدلا، فائل فوٹو

جناح ہاؤس حملہ کیس، 16 ملزمان کی ضمانتیں منظور

لاہور: جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں گرفتار ملزمان کی ضمانتوں میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے کہ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے گرفتار 16 ملزمان کی ضمانتیں ایک ، ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلیں۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں گرفتار 40 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے 16 ملزمان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ سناتے ہوئے ضمانتیں منظور کرلیں، ملزمان میں امجد حسین ،محمد دانش،فرحان احمد خان، مختارخان سمیت دیگر شامل ہیں۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ملزمان کی ضمانتیں ایک ایک لاکھ روپے مچلکوں کےعوض منظورکی ہیں۔