ریاست تو ڈائیلاگ کے لیے تیار ہے، وہ تیار نہیں، فائل فوٹو
ریاست تو ڈائیلاگ کے لیے تیار ہے، وہ تیار نہیں، فائل فوٹو

سرفراز بگٹی بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب

کوئٹہ: پیپلز پارٹی کےسرفراز بگٹی کو بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب کرلیا گیا۔

سرفراز بگٹی کے مقابلے میں کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی وصول کیے نہ جمع کرائے،سرفراز بگٹی کےبطور وزیر اعلیٰ انتخاب کااعلان باقاعدہ طور پر کل اسمبلی اجلاس میں کیاجائےگا،بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 11بجے منعقد ہوگا۔

نومنتخب وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری کل شام گورنر ہاوس میں  ہوگی،نومنتخب وزیرا علیٰ سے گورنر بلوچستان عبدالوالی کاکڑ حلف لیں گے۔