اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو ساتھ چلنے کی دعوت دیدی۔
نواز شریف نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پراحسن اقبال، اسحاق ڈار، رانا ثنا اللّٰہ، خواجہ سعد رفیق اور مولانا عبدالغفور حیدری بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے قائدین کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق دوران ملاقات مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف سے گلے شکوے بھی کیے۔