فیصل آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے سٹی جڑانوالہ میں توہین قرآن پاک کے 2 ملزمان کو بری کردیا۔
عدالتی ذرا ئع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد کے اسپیشل جج محمد حسین نے سٹی جڑانوالہ میں توہین قرآن پاک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 2 ملزمان کو بری کردیا۔
عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو شواہد نہ ملنے کی بناء پر بری کیا گیا، ملزمان عمر اور عمیرکی بریت کا فیصلہ سنایا گیا۔
عدالتی ذرا ئع نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت سے بری کیے جانے کے بعد ملزمان کو رہائی مل گئی۔
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف 16 اگست 2023 کو تھانہ سٹی جڑا نوالہ میں 3 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔