اسلام آباد: (اُمت نیوز) وزارت عظمیٰ کے انتخاب کیلئے شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔
وزیراعظم کے انتخاب کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی۔
وزارت عظمیٰ کے انتخاب کیلئے سکروٹنی مکمل ہونے پر اتحادی جماعتوں کے نامزد امیدوار شہباز شریف اور سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔
سنی اتحاد کونسل کا شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض بھی مسترد کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم کا انتخاب کل ہوگا جس کیلئے شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔
سینیٹر اسحاق ڈار، خورشید شاہ، رانا تنویر، احسن اقبال ، خواجہ آصف، انوشہ رحمان، طارق بشیر چیمہ، عون چودھری نے اتحادی جماعتوں کے نامزد وزیراعظم شہبازشریف کے کاغذات جمع کروائے، تمام اتحادی جماعتوں کی طرف سے شہباز شریف کے 8 کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔
دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرائے تھے۔
سنی اتحاد کونسل کے اسد قیصر، علی محمد خان، عامر ڈوگر، جنید اکبر نے عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
سنی اتحاد کونسل کے ارکان بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے داخل ہوئے، اس موقع پر علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اصلی مینڈیٹ والے آ گئے ہیں۔
سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔