نئے وزیراعظم کا انتخاب: ارکان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنا شروع

 

اسلام آباد (اُمت نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے اراکین کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

نومنتخب قومی اسمبلی کے آج کے خصوصی اجلاس میں ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔

حکمران اتحاد کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے منصب کیلئے شہباز شریف امیدوار ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے عمر ایوب خان ان کے مدمقابل ہوں گے۔

شہباز شریف کو پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم ، آئی پی پی اور دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل ہے جبکہ جے یو آئی نے وزیراعظم کے انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

336 رکنی ایوان میں وزیر اعظم بننے کے لیے 169ووٹ درکار ہیں، ایوان میں اتحادیوں کو 209 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 91 ہے۔