انوار الحق کاکڑ وزیرِ اعظم ہاؤس سے منسٹر انکلیو منتقل

اسلام آباد(اُمت نیوز)نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیرِ اعظم ہاؤس خالی کردیا اور منسٹر انکلیو منتقل ہو گئے۔

کابینہ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو منسٹر انکلیو میں بنگلہ نمبر 15 الاٹ کیا گیا ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے بلٹ پروف سرکاری گاڑی اور اسٹاف بھی مانگ لیا ہے۔

سابق وزیرِ اعظم کو ایک بلٹ پروف گاڑی اور اسٹاف لینے کا استحقاق ہے۔