اسلام آباد: مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کےامیدوار میاں محمد شہباز شریف وزیراعظم پاکستان منتخب ہو گئے،شہبازشریف 201ووٹ لے کر دوسری بار وزیراعظم منتخب ہوئے، کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوارعمر ایوب نے 92ووٹ حاصل کیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے انتخاب کیلیے اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس ہوا،مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کےامیدوار شہباز شریف اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب مدمقابل تھے، ارکان اسمبلی اپنی اپنی جماعت کے امیدوار کو ووٹ کاسٹ کیا۔
شہبازشریف قومی اسمبلی کے سہولیویں قائدا یوان منتخب ہوگئے،شہبازشریف پاکستان کے 24ویں منتخب وزیراعظم ہیں،سپیکر ایاز صادق نے کہاکہ میاں محمد شہبازشریف 201ووٹ لے کر وزیراعظم پاکستان منتخب ہوئے،عمر ایوب خان کو 92ووٹ ملے،اراکین اسمبلی کی جانب سے شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی۔
قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر ایوان کے دروازوں کو لاک لگا دیے گئے،پانچ منٹ گھنٹیاں بجانے کے بعد ایوان کے دروازے بند کردیئے گئے،گھنٹیاں بجانے کا مقصد تمام اراکین کو اسمبلی کے اندر جمع کرنا ہے،قائد ایوان کے انتخاب تک قومی اسمبلی ہال سے نہ کوئی باہر جا سکے گا نہ اندر آ سکے گا۔
شہباز شریف بطور 32ویں وزیراعظم سوموار کو حلف لیں گے جبکہ شہباز شریف کو وزیراعظم ہائوس پروٹوکول ٹیم بھجوا دی گئی ۔
وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب کیلیے دعوت نامے ارسال کردیے گئے، آرمی چیف اور دیگر سروسز چیف وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔وزرائے اعلی ،گورنرز اور نگران وزیراعظم بھی شہباز شریف کی حلف برداری تقریب میں موجود ہوں گے ۔
نامزد صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو بھی شہباز شریف کی حلف برداری تقریب کے دعوت نامے ارسال کردیے گئے۔
ن لیگ کے پارٹی عہدیدار اور دیگر بھی وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شریک ہوں گے۔
یاد رہے کہ شہباز شریف کی حلف برداری کی تقریب 4 مارچ دوپہر 3 بجے ایوان صدر میں ہو گی۔