اسلام آباد: بطورنگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے اہم اعزازاپنے نام کرلیا،انوارالحق کے بطورنگران وزیراعظم200 روز مکمل ہوگئے ۔
انوارالحق کاکڑنے نگران وزیراعظم کے عہدے کاحلف 14اگست 2023کواٹھایاتھا،موجودہ حکومت کوملکی تاریخ کی طویل ترین نگران حکومت کااعزازحاصل ہے ۔ اس سے قبل محمد میاں سومرو کی نگران حکومت طویل مدتی 130دن کی تھی،محمد میاں سومرو16نومبر 2007 سے24 مارچ 2008 تک نگران وزیراعظم تھے ،محمد میاں سومرو130روز کیلئے نگران وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے تھے۔
اسی طرح جسٹس ریٹائرڈناصرالملک یکم جون2018 سے18اگست2018 تک نگران وزیراعظم تھے ،جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک 79 روزکیلئے نگران وزیر اعظم رہے تھے ،جسٹس ریٹائرڈ میرہزارخان کھوسو25مارچ2013سے4 جون2013 تک نگران وزیر اعظم تھے ،جسٹس ریٹائرڈ میر ہزار خان کھوسو71روز کیلئے نگران وزیر اعظم رہے تھے ۔
معراج خالد 5نومبر1996سے 16فروری1997 تک نگران وزیراعظم رہے تھے ،معراج خالد نے104روزکیلئے بطورنگران وزیراعظم خدمات انجام دی تھیں ،معین قریشی18جولائی1993 سے18اکتوبر1993تک بطور نگران وزیراعظم تھے ،معین قریشی92روزکیلیے نگران وزیراعظم کے منصب پرفائز رہے تھے جبکہ بلخ شیر مزاری18اپریل1993 سے26 مئی1993 تک نگران وزیراعظم تھے،بلخ شیر مزاری نے38روزکیلئے بطورنگران وزیراعظم ذمہ داریاں انجام دی تھیں،غلام مصطفی جتوئی6اگست 1990سے5نومبر1990تک نگران وزیراعظم تھے ،غلام مصطفی جتوئی91روز کیلئے نگران وزیراعظم کے منصب پرفائزتھے۔