بلدیاتی ترامیم ن لیگ نہیں کرے گی، فائل فوٹو
بلدیاتی ترامیم ن لیگ نہیں کرے گی، فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ سندھ نے نامزد سینیٹرز کا اعلان کر دیا

کراچی: سندھ کے نو منتخب وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے میڈیا گفتگو میں پیپلز پارٹی کے نامزد سینیٹ کے ممبرز کا اعلان کر دیا ۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےاسلم ابڑو اورسیف اللہ دھاریجو کوسینیٹ کے لیے نامزد کیا ہے، جبکہ وقارمہدی اورعاجزدھامرہ کورنگ امیدوار ہونگے۔ ساتھ ہی مراد علی شاہ نے دونوں سینیٹرز کو مبارکباد دے دی ہے۔

میڈیا گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی لیڈرشپ اسلام آباد میں ہے، صوبے سندھ میں بلدیاتی حکومت موجود ہے، سندھ میں بااختیار مقامی حکومتیں موجود ہیں، مکمل بااختیار اللہ کی ذات ہوتی ہے، مقامی حکومتوں کومؤثربنانےکیلئےترامیم کی ہیں، سندھ میں بااختیار مقامی حکومتیں موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کےنظام میں مزید بہتری کےلیےتیار ہیں، کراچی میں مرتضی وہاب میئر ہیں کام کررہے ہیں، وہ فعال طریقے سےکام کررہے ہیں، زید قانون میں ترامیم ہونگی تو صوبائی اسمبلی کرے گی، بہت احترام کےساتھ بلدیاتی ترامیم ن لیگ نہیں کرے گی۔