اسلام آباد: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے آج حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا، بیرسٹر گوہر چیئرمین ، عمر ایوب کے سیکرٹری جنرل کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے حتمی نتائج کے مطابق علی امین گنڈاپورپی ٹی آئی خیبرپختونخواکےصدر منتخب ہوئے، انٹرا پارٹی الیکشن کیلیے چاردرخواستیں جمع کرائی گئیں۔
ترجمان پی ٹی آئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اکبرایس بابرسمیت کسی اور نے کاغذات جمع نہیں کرائے، چار میں سے اسکروٹنی کےبعد تین کومنظورکیاگیا، نوید انجم خان کی درخواست مسترد ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تیسری بار انٹرا پارٹی الیکشن کرائے ہیں، سپریم کورٹ نے کچھ گائیڈ لائنز مقرر کی تھیں ہم نے اسی الیکشن رولز کے مطابق انٹراپارٹی الیکشن کرائے ہیں۔
واضح رہے پی ٹی الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دے کر تحریک انصاف کو بلے کے انتخابی نشان کے لیے نااہل قرار دیا تھا، اس فیصلے کے خلاف تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھیں ، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔