چین اور پاکستان کو  روایتی دوستی  کو جاری رکگیں گے، فائل فوٹو
چین اور پاکستان کو  روایتی دوستی  کو جاری رکگیں گے، فائل فوٹو

چینی صدر کی شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجاہے۔

چینی صدر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان کی نئی حکومت کی قیادت میں اور پاکستان کے تمام حلقوں کی مشترکہ کوششوں سے پاکستان یقیناً ملک کی  ترقی کے نصب العین میں نئی اور مزید کامیابیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔

شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور پاکستان کو  روایتی دوستی  کو جاری رکھتے ہوئے تمام شعبوں میں  تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانا ہوگا اور مشترکہ طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اپ گریڈڈ ورژن تعمیر کرنا ہوگا تاکہ  دونوں ممالک کے عوام کومزید فوائد پہنچائے جا سکیں۔