صدارتی الیکشن کیلئے آصف علی زرداری کے کاغذات منظور

اسلام آباد(اُمت نیوز)صدارتی انتخابات کیلئے آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے صدارتی امیدوار کیلئے کاغذات نامزدگی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے تھے جنہیں جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلیا گیا ،چیف الیکشن کمشنر صدارتی انتخابات کے ریٹرننگ افسر ہیں انہوں نے اسکروٹنی کے بعد سابق صدر کے کاغذات منظور کئے۔

پی پی رہنما فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا اور ان کے بطور صدارتی امیدوار کاغذات منظور کرلئے گئے۔ یاد رہے کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔