راولپنڈی: (اُمت نیوز) پاکستان سپر لیگ 9 کے 20 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف دیدیا۔
پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان 80 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، آغا سلمان نے 37 اور جارڈن کاکس نے 30 رنز بنائے، اعظم خان نے 14 گیندوں پر 29 رنز بنائے، پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے، اس نے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 3 میں فتح اور 2 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ایک روز قبل پشاور زلمی کا پنڈی میں ہی شیڈول میچ بارش کی نذر ہو چکا ہے جس کی وجہ سے اس کے حصے میں ایک پوائنٹ آیا، پوائنٹس ٹیبل زلمی کے مجموعی پوائنٹس کی تعداد 7 ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 میں سے صرف 2 میچز میں فتح حاصل ہوئی، 3 میں شکست جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے اس کے پوائنٹس کی تعداد 5 ہے اور وہ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود ہے۔