جب کھونے کو کچھ نہیں بچتا تو آپ کھل کر کھیلتے ہیں: عامر جمال

لاہور (اُمت نیوز) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے آل راؤنڈر عامر جمال نے کہا ہے کہ جب کھونے کو کچھ نہیں بچتا تو آپ کھل کر کھیلتے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر جمال کا کہنا تھا کہ اسلام آباد نے بہت اچھی باؤلنگ کی، میں لوگوں کی تنقید کی پرواہ نہیں کرتا میری کوشش ہوتی ہے ٹیم کیلئے اپنا کردار ادا کروں، سوچا تھا کہ اپنا گیم کھیلوں، زیادہ سے زیادہ آوٹ ہی ہو جاتا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر اسلام آباد یونائیٹڈ بھی ٹاس جیتتے تو وہ باؤلنگ ہی کرتے، ایک آل راؤنڈر ہر میچ میں 50 رنز یا 5 آؤٹ نہیں کرتا۔