حرمین شریفین انتظامیہ کا رمضان المبارک منصوبے کا اعلان

سعودی عرب (اُمت نیوز)حرمین شریفین انتظامیہ نے رمضان المبارک منصوبے کا اعلان کیا ہے جبکہ رمضان المبارک کے دوران تراویح اور تہجد کی نمازوں کی اماموں کا تقرر بھی کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ میں مناسک کی آسان ادائیگی اور زائرین کی سلامتی کے لیے مطاف کو عمرہ زائرین کے لیے مختص کیا جا رہا ہے۔

رمضان المبارک میں صرف طواف کرنے والے زائرین بالائی منزلوں سے خانہ کعبہ کا طواف کر سکتے ہیں۔

حرمین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مطاف میں صرف طواف ہو گا، نماز پڑھنے والوں کو چاہئے کہ وہ مختلف مصلوں میں جا کر نمازیں ادا کریں‘۔