یو اے ای (اُمت نیوز)متحدہ عرب امارات نے رمضان المبارک کے حوالے سے دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے جس میں پبلک اور نجی سیکٹر کے ملازمین کے کام کے اوقات میں 2 گھنٹے کی کمی کردی گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وزیر ہیومن ریسورس کی جانب سے کہنا تھا کہ رمضان کے پیش نظر نجی اداروں میں کام کے اوقات میں 2 گھنٹے کی کمی کی گئی ہے۔
اس حوالےسے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپنیز حدود میں رہتے ہوئے مخصوص اوقات بھی طے کر سکتی ہیں۔
دوسری جانب پبلک سیکٹرز کے ملازمین کے حوالے سے اماراتی وزیر کا کہنا تھا کہ پبلک سیکٹر کے ملازمین کے لیے دفاتر صبح 9 بجے کھلیں گے اور دوپہر ڈھائی بجے بند ہوں گے۔
ہفتے میں 4 دن یعنی پیر سے جمعرات تک جبکہ جمعے کو 3 گھنٹے 9 سے 12 بجے تک اوقات مختص کیے گئے ہیں، واضح رہے اماراتی ماہرین کے مطابق رمضان کا آغاز12 مارچ 2024 سے ہوسکتا ہے۔