فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپرنٹنڈنٹ جیل پر25ہزار فی درخواست جرمانہ کیا جائیگا، ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹر فیصل جاوید کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی، عدالت نے کہاکہ اگر سپرنٹنڈنٹ جیل احکامات پر عمل نہیں کرتے تو ان پر 25ہزار فی درخواست جرمانہ کیا جائیگا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیٹر فیصل جاوید خان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز اسحاق خان نے فیصلہ جاوید کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے کہاکہ وکلا اور سیاسی معاونین کی فہرست جیل انتظامیہ کو دیں،فہرست 26فروری کے حکم نامے کیساتھ منسلک کرکے جیل انتظامیہ کو دیں،اگر سپرنٹنڈنٹ جیل احکامات پر عمل نہیں کرتے تو ان پر 25ہزار فی درخواست جرمانہ کیا جائے گا، عدالت نے فیصل جاوید کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔