الیکشن کمیشن بیان حلفی کا فرانزک ٹیسٹ کرالے، فائل فوٹو
الیکشن کمیشن بیان حلفی کا فرانزک ٹیسٹ کرالے، فائل فوٹو

اقلیتی رکن قومی اسمبلی موہن منجیانی کا نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے موہن منجیانی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں غیر مسلموں کیلیے مخصوص نشستوں سے موہن منجیانی کا نوٹیفکیشن نامعلوم وجوہات کی بناپر معطل کردیا گیا، موہن منجیانی کا نوٹیفکیشن تا حکم ثانی معطل کیا گیا۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کیلیے سنی اتحاد کونسل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تمام مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو الاٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے مخصوص نشستیں ن لیگ، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، جے یو آئی (ف) کو دینے کی درخواست منظور کر لی گئی۔