اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کیلیے مشاورت کا عمل شروع کر دیاہے اور جلد ہی حتمی اعلان متوقع ہے تاہم دعویٰ کیا جارہاہے کہ وزارت خزانہ اس بار اسحاق ڈار کی بجائے مصدق ملک کو ملنے کا امکان ہے ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ احد چیمہ کو وزیراعظم کا مشیر لگائے جانے کا امکان ہے جبکہ عطا ءتارڑ کو وزیر اطلاعات و نشریات، خواجہ آصف کو وزیر دفاع، اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ، احسن اقبال کو وزیر منصوبہ بندی و ترقیات بنائے جانے کا امکان ہے ۔
رانا تنویر، شیزا فاطمہ ، چوہدری بشیر چیمہ، چوہدری سالک حسین بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے ۔ اتحادی جماعت ایم کیوایم کو 2 وزارتیں دی جائیں گی جبکہ عبدالعلیم خان بھی وفاقی کابینہ میں شامل ہوں گے ۔