کراچی: حجاموڑو کریک کے قریب کھلے سمندر میں کشتی حادثے میں ڈوبنے والے 35 میں سے 33 ماہی گیروں کو ریسکیو کر لیا گیا جبکہ 2 کی تلاش جاری ہے۔
ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کمال شاہ کے مطابق لانچ چھوٹی مچھلی کے شکار پرابراہیم حیدری سے روانہ ہوئی تھی لیکن تیز ہواؤں کے سبب بلند لہروں نے ال اسد نامی کشتی الٹ گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ غلط سمت پر جال پھینک کر شکار کے دوران واقعہ رونما ہوا، پانی میں گرنے والے ماہی گیروں کو معمولی چوٹیں اور خراشیں آئی ہیں۔
ناصر بونیری سیکیورٹی انچارچ فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے مطابق فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی کا عملہ موقع پر موجود ہے۔
حجامڑو کریک کراچی اور ٹھٹھہ کا درمیانی علاقہ ہے جو پانچ گھنٹے کی مسافت پر ہے۔