غدار وطن شکیل آفریدی کو رہا کرانے کی خواہش لئے ٹرمپ اقتدار سے چلا گیا تھا، فائل فوٹو
 غدار وطن شکیل آفریدی کو رہا کرانے کی خواہش لئے ٹرمپ اقتدار سے چلا گیا تھا، فائل فوٹو

عمران خان کی رہائی کیلیے قرارداد قومی اسمبلی میں جمع

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی   عمران خان کی رہائی کے لیے قرارداد جمع کروا دی ہے۔

قراداد کے متن کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمات کوفی الفورختم کیا جائے اور رہا کیا جائے، قانون کا مزید غلط استعمال بند کیا جائے۔

سنی اتحاد کونسل کی قرارداد کے مطابق شاہ محمود قریشی، پرویز الٰہی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، صنم جاوید، اعجاز چوہدری، محمود الرشید سمیت دیگرکو رہا کیا جائے جبکہ صحافی عمران ریاض اوراسد طور کو بھی رہا کیا جائے۔