جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ایس سی او ممبر ممالک کے سیمینار کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی، فائل فوٹو
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ایس سی او ممبر ممالک کے سیمینار کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی، فائل فوٹو

ایس سی او کے ساتھ شراکت داری پرفخر ہے،جنرل ساحر شمشاد مرزا

راولپنڈی: جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (JCSC) نے   پاکستان کی جانب سے "فوجی ادویات میں چیلنجز”کے موضوع پر منعقد ہونے والے ایس سی او ممبر ممالک کے سیمینار کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جے سی ایس سی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے خطاب میں صحت کی دیکھ بھال کے نئے اور پیچیدہ چیلنجوں، وبائی امراض  پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اجتماعی تیاریوں، جوابی حکمت عملیوں اور خاص طور پر فوجی ادویات کے شعبے میں ایس سی او ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط بنایاجائے گا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم اور پاکستان کی مسلح افواج دونوں ایس سی او کے ساتھ شراکت داری پر فخر کرتے ہیں اور ہم اس تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔

انہوں نے پارٹنر ممالک کے مندوبین کو ان کی بھرپور شرکت، بات چیت اور تعاون پرایس سی او کا شکریہ ادا کیا۔