علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر روک دیا گیا، فائل فوٹو
علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر روک دیا گیا، فائل فوٹو

صوبائی کابینہ، علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے مشاورت مکمل کرلی

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورنے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ، علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے صوبائی کابینہ کے بارے میں مشاورت مکمل کرلی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال اور مقدمات پر گفتگو ہوئی، وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی کو صوبے میں آئندہ کی حکمتِ عملی سے آگاہ کیا۔

دریں اثنا اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ 9 مئی پر کمیشن بنائیں، اسٹیبلشمنٹ سے مفاہمت ہو گی تو اس کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں رول آف لا ہونا چاہیے، ہم نظریے کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔ ہم ایسا نظام بنائیں گے کہ آئندہ کوئی مینڈیٹ چوری نہ کرسکے۔