راولپنڈی: پی ٹی آئی نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے اور انہیں ن لیگ و پی پی کو دیے جانے کے خلاف اتوار کو الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں شیر افضل مروت، شاندانہ گلزار، عاطف خان، شہریار آفریدی سمیت دیگر نے میڈیا ٹاک میں بتایا کہ عمران خان نے اتوار کو مظاہرے کی کال دی ہے جس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے کیوں کہ الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
رہنماؤں نے کہا کہ لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا لیکن الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو دے دیا جو سراسر زیادتی ہے جس کے خلاف اتوارکو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔