نئی دہلی: شادی کا تحفہ نہ دینے پر بیوی نے سوئے ہوئے شوہر پر چاقو سے حملہ کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی شہر بنگلورو میں شوہر نے سالگرہ کا تحفہ نہ دیا جس پر بیوی شدید ناراض ہو گئی، اس نے 37 سالہ شوہر پراس وقت چاقو سے حملہ کردیا جب وہ بے سدھ سو رہا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ 35 سالہ سندھیا کو اس کا شوہر اس لیے تحفہ نہیں دے سکا کہ وہ اپنے دادا کے انتقال کے سبب سوگ منا رہا تھا تاہم بیوی کو اس کا یہ عمل پسند نہیں آیا۔