فارم 45 اور47 اپلوڈ نہ کرنے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس

اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے فارم 45 اور47 اپلوڈ نہ کرنے کے خلاف متحدہ وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹسسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فارم 45 اور فارم 47 سے متعلق ایم ڈبلیو ایم کی درخواست پر سماعت کی، متحدہ وحدت المسلمین کی جانب سے وکلاء ایمان زینب مزاری عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت نے درخواست گزار اور سربراہ ایم ڈبلیو ایم راجہ علامہ ناصر عباس کو بیٹھنے کی ہدایت کردی۔

ایم ڈبلیوایم کی وکیل ایمان زینب مزاری نے مؤقف اپنایاکہ الیکشن ایکٹ کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق 14دنوں میں انتخابی نتائج کے فارمز اور متعلقہ دستاویزات ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے ہوتے ہیں، 8 فروری کو انتخابات ہوئے مگر ابھی تک متعلقہ دستاویزات اپلوڈ نہیں کیے گئے، الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز کسی حد تک فارم 45 اپلوڈ کیے اور پھرہٹا دیے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فارم 45 اور 47 ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف کیس میں ایم ڈبلیو ایم کی درخواست سے اعتراضات دور کرتے ہوئے درخواست مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔