اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی ملاقات کی ہے، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان وزیراعظم آٖفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی۔
ملاقات میں آرمی چیف نے شہباز شریف کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور سیکیورٹی امور سے متعلق بات چیت کی گئی۔