انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بھارت کے شبمن گل دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کا پہلا نمبر ہے اور ون ڈے آل راونڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر ہے۔
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا، پاکستان کے محمد رضوان کا دوسرا اور بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی بولرزمیں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر جبکہ آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم 5 ویں نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے یشسی جیسوال 2 درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں آگئے ہیں، روہت شرما دو درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے۔
ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔آسٹریلیا کے نیتھن لائن دو درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر، پاکستان کے شاہین آفریدی 12 ویں سے 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ٹیسٹ آل راو¿نڈرز میں بھارت کے رویندرا جدیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔