لاہور: پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے صوبائی کابینہ سے حلف لیا۔
گورنر ہاؤس میں صوبائی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، جس میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے 18رکنی کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی موجود تھیں۔
پنجاب کابینہ کے 18 ارکان نے حلف اٹھایا، جن میں مریم اورنگزیب نے سینئر منسٹر کا حلف اٹھایا۔ کابینہ کے دیگر ارکان میں عظمیٰ زاہد بخاری، کاظم پیرزادہ ، رانا سکندر حیات، خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر ،ذیشان زفیق،بلال اکبر خان،سہیل احمد خان ،بلال یاسین ،رمیش سنگھ اروڑہ ،خلیل طاہر سندھو، فیصل ایوب، اشفاق حسین ،شیر علی گورچانی ، سہیل شوکت، مجتبیٰ شجاع الرحمن شامل ہیں۔
بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حلف اٹھانے والے صوبائی وزرا کو مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔