پشاور: مسلم لیگ (ن )کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ شاہد کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں ہونے والے ناخوشگوار واقعے کے خلاف تھانے میں درخواست دی ہے،میرے ساتھ جو کچھ ہوا اس میں پی ٹی آئی ورکرز ملوث ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ثوبیہ شاہد کا مزید کہناتھا کہ اسپیکر کو اسمبلی میں ہونے والے واقعے پر ازخودنوٹس لینا چاہیے ،یہ معاملہ تمام ایم پی ایز کے خلاف ہے۔
یاد رہے کہ ثوبیہ شاہد نے اسمبلی میں جملے کسنے، جوتے اور بوتلیں پھینکنے کے معاملے پر تھانہ شرقی میں ایف آئی آرکیلیے درخواست دے رکھی ہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ ثوبیہ شاہد کی درخواست سپیکر صوبائی اسمبلی کو بھجوا دی ہے،صوبائی اسمبلی کے اسپیکرکی سفارش پرایف آئی آر درج ہوگی۔