اسلام آباد: صدر مملکت عارف عارف علوی نے انسانی بنیادوں پر2 سال سے کم سزا والی خواتین، بچوں کی سزا معاف کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق صدر نے ان خواتین اور بچوں کی معافی کی منظوری بھی دی جن کی بقیہ سزا دو سال سے کم ہے ، معافی کا اطلاق قتل، بغاوت، جاسوسی، اغواء ، ڈکیتی ، ریاست کے خلاف سرگرمی کے مجرموں پر نہیں ہو گا۔
اس کے علاوہ معافی کا اطلاق زنا آرڈیننس ، انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات قوانین کے مجرموں پر بھی نہیں ہو ہو گا۔صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے معافی وزیراعظم کی ایڈوائزری پردی گئی ہے ۔