اسلام آباد: چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستیں نہ ملنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نہ تو ٹریبونل ہے اور نہ عدالت،پنجاب اسمبلی میں نشستوں کے تناسب سے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں۔
سنی اتحاد کونسل نے الیکشن لڑا یا نہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا،الیکشن کمیشن کا عمل آئین میں ترمیم کے مترادف ہے،الیکشن کمیشن کافیصلہ اپنے اختیارات سے تجاوز ہے۔