پشاور: گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کل بھی ایک گھنٹہ میرے پاس بیٹھے رہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کا کہنا ہے کہ صوبائی وزرا جب میدان عمل میں آئیں گے تو اچھے برے کا پتہ چل جائے گا، کابینہ کے اراکین کا چناؤ وزیراعلیٰ اور ان کی قیادت کا اختیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی و معاشی عدم استحکام کسی صورت ملک و صوبے کے مفاد میں نہیں۔ سیاسی استحکام کیلیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔