کراچی:وزارتِ مذہبی امور نے زکٰوۃ کا مکمل نصاب جاری کردیا ہے۔ بینکوں کے کھاتوں میں موجود رقوم سے زکٰوۃ کی کٹوتی یکم رمضان کو کی جاتی ہے۔
بینکوں میں موجودہ ڈپازٹس میں سے زکٰوۃ کی رقم منہا کی جائے گی۔رواں سال تجارتی بینکوں کے کھاتوں میں اگر ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے یا اس سے زائد رقم ہونے پر زکٰوۃ منہا کی جائے گی۔
اسلامی شریت کی رو سے سال کے گزرنے پر زکٰوۃ ادا کرنا ہوتی ہے۔ سال گزرنے کا مطلب یہ ہے کہ سال کے آغاز اور اختتام پر آدمی صاحبِ نصاب ہو، درمیانی مدت میں آنے والی اور خرچ ہونے والی رقم کا حساب نہیں کیا جائے گا۔