مکہ مکرمہ: سعودی عرب نے بنگلادیشی شہری کو قتل کرنے کے الزام میں 5 پاکستانیوں کو سزائے موت سے دے دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق نجی کمپنی کے گارڈ کو قتل کرنے کے الزام میں 5 پاکستانی نیشنلز کو سزائے موت دے دی ہے۔
سعودی وزیر داخلہ کے مطابق نجی سیکٹر فرم پر پاکستانیوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا، جبکہ دو گارڈز کو باندھ دیا گیا تھا، اسی دوران حملے میں ایک بنگلادیشی گارڈ جاں بحق ہو گیا تھا۔
گلف نیوز کے مطابق تحقیقات کے بعد عدالتی کارروائی میں 5 ملزمان پر جرم ثابت ہوا تھا، جس کے بعد سر قلم کرنے کی سزا سنائی گئی۔
سزائے موت پانے والوں میں ارشد علی دیبار محمد اسماعیل، عبدالمجید حاجی نور الدین، خالد حسین بٹجو قربان علی، عبدالغفار میر بحر لفط اللہ اور عبدالغفار محمد سوما شامل ہیں، جبکہ ہلاک بنگلادیشی کی شناخت انیس میاں کے نام سے ہوئی ہے۔